سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکار ہلاک
Jul ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
سعودی عرب کے علاقے القصیم میں مسلح افراد کے حملے میں ایک سعودی سکیورٹی اہلکار اور ایک غیر ملکی باشندہ ہلاک ہو گئے۔
اسپوٹنک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی کا کہنا ہے کہ 3 مسلح افراد نے القصیم میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں ایک سعودی سکیورٹی اہلکار اور ایک بنگلا دیشی شہری ہلاک ہوئے سعودی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرے حملے آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔