یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت
سعودی عرب نے یمن پر اپنے وحشیانہ ہوئی حملے جاری رکھتے ہوئے صوبہ تعز کے شہر خدیر کے رہائشی علاقے شعب الدخل کو نشانہ بنایا جس میں کم سے کم دس عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز کے شہر خدیر کے شعب الدخل علاقے پر وحشیانہ حملہ کیا جس میں چھے عام شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے - اس حملے میں متعدد رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے -
دوسری جانب یمن کی فوج نے یمن کے مغربی ساحل پر سعودی اتحادی فوج کے انٹیلیجنس کے مرکز پر اپنے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا - المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نےیمن کے فوجی ذریعے کے حوالے سے خبردی ہے کہ یمن کے مغربی ساحل پر دشمن کے فوجی انٹیلیجنس کے مرکز پر یمن کے ڈرون طیاروں نے کئی بار حملے کئے - یمن کے فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ یہ حملے کامیاب رہے اور حملے کے لئے پہلے سے طے شدہ مقاصد پورے ہوگئے- اس درمیان یمن کے اسنائپروں نے بھی صوبہ تعز میں ہی الوازعیہ کے علاقے میں سعودی فوجی اتحادیوں کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے اس کو تباہ کردیا جبکہ سعودی عرب کے علاقے نجران میں بھی یمنی فوجیوں نے سعودی فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے اس کو دھماکے سے اڑا دیا -