بغداد اور الرمادی بین الاقوامی شاہراہ دوبارہ کھول دی گئی
Jul ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
عراق میں بغداد - الرمادی بین الاقوامی شاہراہ چار سال بعد دوبارہ کھول دی گئی۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ہزار چودہ میں عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے حملوں کے بعد بغداد - الرمادی شاہراہ بند ہو گئی تھی جو بدھ کو وزیر داخلہ قاسم الاعرجی کی موجودگی میں کھول دی گئی-
الرمادی پر داعش کا قبضہ ہو جانے اور علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں کی وجہ سے یہ شاہراہ بند تھی-
عراق کے صوبہ الانبار کے سیکورٹی کمانڈروں، قبائلی لشکر اور عوامی رضاکار فورس کے کمانڈروں کا کہنا ہے کہ بغداد اور الرمادی بین الاقوامی شاہراہ پر پوری طرح امن قائم ہو چکا ہے اور عراقی سیکورٹی فورس نے عراق اور اردن کے سرحدی علاقوں کی پٹی اور شام کے سرحدی علاقوں کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے۔