Jul ۲۸, ۲۰۱۸ ۲۲:۰۱ Asia/Tehran
  • افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں دہشت گردانہ حملہ

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک تعلیمی مرکز پر دہشت گردانہ حملے میں اس مرکز کے تین ملازمین جاں بحق ہوگئے جبکہ دو دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں گورنریٹ کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے بتایا کہ ہفتے کو مسلح دہشت گردوں نے ماماہا  نامی تعلیمی مرکز پر حملہ کردیا جس کے  بعد سیکورٹی فورس نے بھی جوابی کارروائی کی - فائرنگ اور جوابی فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ہے اس دوران تعلیمی مرکز کے تین ملازمین جاں بحق ہوگئے اور سرانجام دو دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد حملے کو ناکام بنادیا گیا - اس حملے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں - فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے - طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کہا ہے کہ طالبان کا اس حملے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے - یاد رہے کہ صوبہ ننگرہار میں دہشت گرد گروہ داعش نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور وہ اب تک جلال آباد میں کئی دہشت گردانہ حملے کرچکا ہے

 

ٹیگس