Jun ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صوبے  ننگرہار میں دھماکا ، دسیوں جاں بحق و زخمی

مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم دو افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں ۔

افغانستان کی طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار میں آج ہونے والے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں پانچ سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں 
اس حملے کا نشانہ صوبہ ننگرہار کے شہر غنی خیل کے میڈیکل شعبے کے سربراہ شاہ محمود ہجرت تھے۔
یہ دھماکا گاڑی میں رکھی گئی مقناطیسی بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ہوا ہے ۔ اب تک کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان کے کابل ، قندوزاور بلخ صوبے حالیہ مہینوں میں دھماکوں کا نشانہ بنائے جاتے رہے ہیں ۔ اس طرح کے اکثر حملوں کی ذمہ داری داعش دہشتگرد گروہ قبول کرتا رہا ہے۔

ٹیگس