Jan ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دھماکہ، نو بچے جاں بحق

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک دھماکے میں نو افغان بچے جاں بحق ہوگئے

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے سیکورٹی اور اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ پیر کی دوپہر صوبے کے لال پور علاقے میں ہوا جس میں کم سے کم نو افغان بچے جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے-

دھماکہ ایک مارٹر شیل پھٹنے سے ہوا - بتایا جاتا ہے کہ ایک پرانا مارٹر شیل جو نہیں پھٹ سکا تھا اسکولی بچے اسے اسکول کے گیٹ تک لے آئے اور کھانے پینے کے تھیلے کے پاس رکھا ہی تھا کہ اسی وقت اس میں دھماکہ ہوگیا -

افغانستان میں اس طرح کے واقعات اکثر بیشتر ہوتے رہتے ہیں اور غیر ملکی افواج کے ذریعے بچھائے گئی سرنگیں اور پھٹنے سے رہ جانے والے گرینیڈ، مارٹر شیل اور بموں کے پھٹنے سے بےگناہ افغان شہری مارے جاتے ہیں۔

ٹیگس