Aug ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • افغانستان، داعش کے کمانڈر سمیت 150 دہشت گرد تسلیم

افغانستان میں داعش دہشت گرد کمانڈر نے 150 دہشت گردوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ جوزجان میں داعش کمانڈر نے خود کو 150 دہشت گردوں سمیت افغان فوج کے حوالے کردیا۔

ادھر صوبہ جوزجان کے گورنر کے ترجمان نے محمد رضا غفوری نے اس خـبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں طالبان اور داعش دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ ہتھیار ڈالنے والے داعش دہشت گردوں میں داعش کے کمانڈر مولوی حبیب الرحمن اور اس کے نائب مفتی نعمت اللہ بھی شامل ہیں۔

ٹیگس