Aug ۰۳, ۲۰۱۸ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا عزم

عراق کے صدر فواد معصوم نے اپنے ملک سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

العراقیہ ٹیلی ویژن کے مطابق صدر فواد معصوم نے داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں ایزدی برادری کے قتل عام کی چوتھی برسی کے موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حتمی کامیابی کے لیے دہشت گردوں کی واپسی کے تمام راستے بند کرنا ضروری ہیں۔
انہوں کہا کہ شہری اقتدار کے تحفظ، جمہوریت کی تقویت، آئین پر عمل اور مضبوط اداروں پر مشتمل حکومت کے قیام کے ذریعے دہشتگردوں کی واپسی کا راستہ روک دیا جائے گا۔
انہوں نے عراق میں انجام پانے والے جرائم پر داعشی دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرار داد تیس اناسی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عراق اس قرار داد پر عملدرآمد کا خواہاں ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراقی سیکورٹی فورس کے جوانوں نے صوبہ صلاح الدین کے شہر بلد میں بارہ داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
ادھر سامرا میں بھی داعشی دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں چار خود کش حملہ آوروں سمیت گیارہ تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ٹیگس