طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں 65 ہلاک
Aug ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 62 طالبان اور 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔
افغانستان کے صوبے کنڑ اور ارزگان میں افغان فورسز کے آپریشن میں طالبان کے 62 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ جبکہ ان جھڑپوں میں 3 سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ۔
افغان فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں طالبان کے اہم رہنما بھی شامل ہیں ۔فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی غازی آباد اور اسمار کے علاقوں میں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں طالبان کے ہتھیاروں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔