Aug ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • سوڈان میں کشتی ڈوبنے سے 22 طالبعلم جاں بحق

سوڈان میں کشتی ڈوبنے سے ایک خاتون سمیت 22 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ دارالحکومت خرطوم سے 750 کلومیٹر دور دریائے نیل میں پیش آیا جہاں اسکول جاتے ہوئے بچوں کی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں 40 بچے سوار تھے جن میں سے 18 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔

حادثے کی وجہ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث انجن کی خرابی کو قرار دیا گیا ہے جو کہ اسکول سے نصف حصے کی دوری پر جام ہوگیا اور کشتی تیز ہواؤں کے سبب الٹ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے عملے اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 18 بچوں کو بچا لیا جبکہ ڈوبنے والے بچوں کی لاشوں کو نکالا جا رہا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے طوفانی بارشوں کی وجہ سے اب تک 40 افراد ہلاک  جبکہ درجنوں گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے مقامی افراد عمومی طور پر دریائے نیل کو عبور کرنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں جو کہ بارشوں کے موسم میں انتہائی خطرناک حادثات کا سبب بنتی ہیں۔

ٹیگس