Aug ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • افغان طالبان کا روس میں امن مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ

افغان طالبان نے 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روس میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے افغانستان میں امن کی بحالی اور 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے افغان طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور اس سلسلے میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں انتہائی اہم اجلاس بھی رکھا گیا ہے جس میں ایران، افغانستان، پاکستان اور چین سمیت 11 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 4 ستمبر سے شروع ہونے والے امن مذاکرات سے چین، پاکستان اور ایران سمیت تمام علاقائی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آجائیں گی اور طالبان سمیت تمام ممالک کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے مثبت ردعمل ملا ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے ماسکو مذاکرات میں شرکت امریکہ کی ایک اور شکست ہوگی۔

ٹیگس