Aug ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فوج کی جوابی کارروائی

جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوابی حملے بدستور جاری ہیں جن میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں ہفتے کے روز مغربی ساحل پر التحیتا کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں پر حملہ کیا جس میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔سعودی اتحاد کے فوجیوں نے اس علاقے میں ایک اسکول کو اپنا فوجی مرکز بنا رکھا تھا تاہم یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائی کے بعد سعودی اتحاد کے فوجی وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ یمنی فوج کی جانب سے یہ کارروائی سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔ اس جارح اتحاد نے صوبے صعدہ میں الظاہر کے علاقے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں دو عام شہری شہید اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔جمعے کی رات بھی یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب میں نجران کے علاقے نہوقہ میں سعودی عرب کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ یمن کا ہر طرف سے محاصرہ ہونے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد، اب تک یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس