Aug ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت

یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جارحیت اور دوسری جانب یمنی افواج کے جوابی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے منبہ علاقے میں میزائل اور توپخانے سے حملہ کیا- اس حملے میں ایک یمنی شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا-

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان کے الطوال کے علاقے میں سعودی عرب کے دو فوجی اڈوں پر حملہ کر کے ان پر اپنا کنٹرول کر لیا- اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے-

یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے بعد بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور سعودی عرب اپنے وحشیانہ حملوں کا کوئی بھی مقصد ابھی تک حاصل نہیں کر سکا ہے-

 

ٹیگس