بحرین میں سیاسی کارکنوں کی بلاجواز گرفتاری
Aug ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے شمالی علاقے بوری سے مزید چار نوجوانوں کو کسی وارنٹ کے بغیر گرفتار کرلیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق شاہی حکومت کےنقاب پوش سیکورٹی اہلکاروں نے جمعرات کے روز بوری نامی علاقے میں عام شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا اور کم سے کم چار نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔مذکورہ نوجوان سیاسی سرگرمیوں اور حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لیتے رہے ہیں- مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار اپنی مرضی کا اعتراف لینے کے لیے ان نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنائیں گے۔اس سے پہلے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی چھبیس جولائی کو بحرین میں سیاسی قیدیوں پر تشدد اور انہیں ایذائیں دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔