افغانستان: جھڑپوں میں6 سکیورٹی اہلکاراور31 طالبان ہلاک
Sep ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 31 طالبان اور 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق صوبے پکتیا کے ضلع جانی خیل میں فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں31 طالبان ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ جھڑپ میں 6 سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔ طالبان نے پولیس کی 3 گاڑیوں کو آگ لگا دی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔