Sep ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جنگی طیاروں کی جارحیت

یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی صوبے عمران اور مغربی ساحل پر وسیع حملے کئے ہیں۔

العہد ویب سائٹ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ عمران میں حرف سفیان نامی علاقے پر شدید بمباری کی ہے۔سعودی جنگی طیاروں نے مغربی ساحل پر واقع الجاح کو نشانہ بنایا۔

ادھر صوبہ صعدہ میں ارزح پر بھی حملہ کیا گیا۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے طیاروں کو صنعا ایئرپورٹ پر اترنے سے روک دیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے اقوام متحدہ کے طیاروں پر ایسی حالت میں یہ پابندی لگائی گئی ہے کہ اقوام متحدہ کا طیارہ جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے یمنی فریق کے اراکین کو لینے کے لئے صنعا ایئرپورٹ پر اترنا چاہتا تھا۔

ٹیگس