اسرائیلی جارحیت میں ایک فلسطینی شہید
Sep ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت میں کل رات ایک فلسطینی غزہ کی پٹی میں واقع علاقے جبالیا میں شہید ہو گیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان کو پہلے گرفتار کیا اور گرفتاری کے دوران ہی اس پر فائرنگ کر کے اسے شہید کر دیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان سکیورٹی حصار کو عبور کرنا چاہتا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی ہر روز کسی نہ کسی بہانے سے مظلوم فلسطینیوں کو شہید اور گرفتار کرتے ہیں۔