Sep ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 100 افراد جاں بحق

لیبیا کے ساحل سے پناہ گزینوں کو یورپ لے کر جانے والی دو کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 100 سے زائد مسافر ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

امدادی ایجنسی میڈیسینا سینس فرنٹیئرز کے مطابق پناہ گزینوں کو لے کر جانے والی ان دو کشتیوں میں مجموعی طور پر 320 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔

یکم ستمبر کو لیبیا کے ساحل سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں سوار باشندوں میں سے اکثر کا تعلق براعظم افریقہ سے تھا اور یہ افراد سوڈان، مالی، نائیجر، کیمرون، گھانا، لیبیا اور مصر سمیت دیگر ممالک کے رہنے والے تھے۔

 

ٹیگس