Sep ۲۱, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں عزاداروں پر پولیس اور فوج کے حملے

نانیجیریا سے ملنے والی خبروں کے مطابق عزاداران حسینی پر پولیس کی فائرنگ میں درجنوں عزادار زخمی ہوگئے ہیں۔

 العالم ٹیلی ویژن کے مطابق نائیجیریا کے مختلف  میں شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر عزاداری کے بڑے بڑے اجتماعات اس سال بھی منعقد کی گئے اور کئی مقامات پر پولیس نے عزاردوں پر حملے کیے ہیں۔
خبروں کے مطابق نائیجیریا کی پولیس نے زاریا شہر میں عزاداروں پر آنسو گیس کے گولے داغے اور براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
عزائے حسین میں شریک لوگوں پر نائیجیریا کی پولیس کے وحشیانہ فائرنگ میں درجنوں عزادار زخمی ہوئے ہیں۔
نائیجیریا کی پولیس نے دارالحکومت ابوجا میں بھی عزائے حسین منعقد نہیں کرنے دی اور بہت سے عزاداروں کو گرفتار کرلیا۔
جاسی شہر میں بھی فوج نے عزارداری کے جلوس کو روکنے کی کوشش اور عزاداروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس