Sep ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • خلیج فارس تعاون کونسل مفلوج ہو گئی ہے، امیر قطر

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل مفلوج ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے قطر کے محاصرے پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اختلافات کی شدت نے خلیج فارس تعاون کونسل کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر کے اقتصادی محاصرے نے خلیج فارس تعاون کونسل کے ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور بعض ممالک خطے میں مسلسل کشیدگی پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے تعاون سے قطر کا محاصرہ توڑنے میں کامیابی حاصل ہو گی۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پانچ جون دو ہزار سترہ کو بیک وقت قطر کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ زمینی، فضائی اور سمندری رابطہ بھی منقطع کر لیا تھا۔

ٹیگس