Oct ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • عراق: فاؤ سے اربعین حسینی کے عظیم مارچ کا آغاز

جمعرات چوبیس محرم الحرام سے عراق کے صوبے بصرہ کے شہر فاؤ کے علاقے راس البیشہ سے اربعین حسینی کے عظیم مارچ کا آغاز ہو گیا۔

جنوبی عراق کے شہر فاؤ کے عوام ہر سال دور ترین علاقے راس البیشہ سے نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسوب کے دو پرچموں کے ساتھ عظیم مارچ کا آغاز کرتے ہیں اور پھر عراق کے دیگر علاقوں کے عوام بھی اس عظیم مارچ میں شامل ہوتے چلے جاتے ہیں۔

فاؤ کے علاقے راس البیشہ سے کربلائے معلی کا فاصلہ چھے سو سڑسٹھ کلو میٹر ہے۔

بیس صفرالمظفر کو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہےاور اس موقع پر عراق کے مختلف علاقوں سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے دسیوں لاکھ حسینی متوالے ملین مارچ میں شامل ہو کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔

ٹیگس