Oct ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورہ عمان کی مذمت

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے نیتن یاہو کے دورہ عمان کی مذمت کی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ترجمان داود شہاب نے غاصب صہیونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہوکے دورہ عمان پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی.

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کا خفیہ دورہ عمان، فلسطینی مظلوم اور نہتے قوم کے قتل عام کے لیے نیتن یاہو کی حمایت کرنے کے مترادف ہے.

یاد رہے کہ ایران سمیت کئی ممالک نےصہیونی وزیراعظم کے دورہ عمان پر کڑی تنقید کی۔ صہیونی وزیراعظم نے چند روز قبل خفیہ طور پر عمان کا دورہ کیا تھا اور دورے کے اختتام کے بعد دورہ کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

ٹیگس