اربعین حسینی کی مناسبت سے بغداد اور جنوبی شہروں میں سخت سیکورٹی اقدامات
Oct ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی مرکزی آپریشنل کمان نے اربعین حسینی کے زائرین کو تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے بغداد اور عراق کے جنوبی صوبوں مین ڈرون طیاروں کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس کی مرکزی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ ڈرون طیاروں کی منتقلی کا مقصد فضائی حدود کی نگرانی اور کسی بھی طرح کی مشکوک سرگرمیوں نیز ان علاقوں میں اطلاعات کا تبادلہ کرنا ہے۔
صوبے ذیقار کے پولیس سربراہ نے بھی اربعین حسینی کے زائرین کی حفاظت کے لئے حیدریہ سے کربلا تک کے پورے راستے میں ٹاسک فورس کے جوانوں کو تعینات کئے جانے کی خبر دی ہے۔
دریں اثنا عراق کی سرحدی گذرگاہوں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسین میں شرکت کے لئے عراق میں داخل ہونے والے زائرین کے قافلوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔