Oct ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • یمنی عوام کا جارح سعودی اتحاد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے باشندوں نے یمن پر جارح سعودی اتحاد کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

صوبہ الحدیدہ کے باشندوں نے المنیرہ شہر میں احتجاجی مظاہرہ کر کے سعودی عرب اور امریکا کے خلاف شدید نعرے لگائے- مظاہرین نے سعودی عرب کے ذریعے یمنی عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے یمن کے نہتے اور مظلوم شہریوں پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے فوری طور پر بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا-

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے چوبیس اکتوبر کو صوبہ الحدیدہ کے شہر بیت الفقیہ کے بازار پر حملہ کر کے دسیوں بے گناہ یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا-

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کی مغربی بندرگاہ الحدیدہ پر قبضہ کرنے کے لئے گذشتہ تیرہ جون سے اپنے وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں-

الحدیدہ بندرگاہ یمن کے محصور اور مظلوم عوام تک انسان دوستانہ امداد کی ترسیل تک کا واحد راستہ ہے-

ٹیگس