Nov ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran

سعودی عرب کی دو بہنیں، امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست کے بعد مشکوک طریقے سے قتل کر دی گئیں ۔

اسپوتنک نے خبر دی ہے کہ مقامی پولیس اہلکار ان دو لڑکیوں کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں بہنوں کی لاش نیویارک کے ساحل پر پائی گئی ۔

  16 سالہ طلا اور 22 سالہ روتانا کی لاشیں ایک ریبین میں بندھی ہوئی پائی گئيں ۔ان کا ماں کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی لاشیں ملنے سے ایک دن پہلے ہی سعودی عرب کے سفارتخانے کے ایک افسر نے ان کو طلب کیا اور امریکا میں ان کی لڑکیوں کی جانب سے سیاسی پناہ کی وجہ سے امریکا سے سب کو نکلنے کا حکم دیا تھا ۔بعض افراد کا کہنا کہ ہو سکتا ہے کہ دونوں بہنوں کا قتل بھی خاشقجی کی طرز پر ہی ہوا ہے کیونکہ یہ دونوں سعودی سے فرار کرکے امریکا میں سیاسی پناہ لینے آئی تھیں ۔

ٹیگس