سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاون کی مذمت
پاکستان کی شیعہ اور سنی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاون کی مذمت کی ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نےسعودی عرب میں شیعہ آبادیوں خصوصاً قطیف میں شاہی خاندان کے سکیورٹی اداروں کی طرف سے چھاپوں، نوجوانوں کی گرفتاریاں اور بچوں اور عورتوں کو زخمی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، مکتب اہلبیت کے ماننے والوں کو بھی سماجی اور سیاسی حقوق دے اور ظلم و جبر کی پالیسی کو چھوڑ دے۔
علامہ نیاز نقوی نے نائجیریا میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر فوج کا عزاداروں پر حملے اور متعدد افراد کے شہید اور زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی تحریک نائجیریا کے قائد آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔