خاشقجی کے قتل کا حکم اعلی سعودی عہدیدار کی جانب سے جاری ہوا
Nov ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم اعلی سعودی عہدیدار نے جاری کیا تھا
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوغان نے کہا کہ جمال خاشقجی کا قتل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا ہے اور اس قتل کا حکم سعودی عرب کے اعلی ترین عہدیدار نے جاری کیا ہے۔انھوں نے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ داروں کو سزا دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
رجب طیب اردوغان نے کہا کہ اٹھارہ ملزموں کے علاوہ جمال خاشقجی کے قتل کا ایک اور اصلی ذمہ دار ہے کہ جس کو منظرعام پر لائے جانے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کی ضرورت ہے۔
ترکی کے صدرنے کہا کہ یہ بات واضح ہونی چاہئے کہ خاشقجی کی لاش کے ساتھ کیا ہوا اور اس لاش کا کیا کیا گیا نیز لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے کہاں منتقل کیا گیا۔