Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کا حملہ، درجنوں سعودی اور اتحادی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی ساحلی علاقوں اور جیزان میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران سعودی اتحاد اور کرائے کے درجنوں فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی ساحلی علاقے الجبلیہ میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔
یمنی فوج اورعوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے سرحدی صوبے جیزان میں بھی فوجی اہداف پر حملے کیے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی اور کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اسرائیلی وزیر جنگ کے استعفے کو فلسطینی عوام کی بیداری اور واپسی مارچ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی ناکامی کے جھٹکے اسرائیل میں محسوس ہونا شروع ہو گئے ہیں اور صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

ٹیگس