افغانستان میں 12 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک
Nov ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبوں میدان وردک اور تخار میں طالبان کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے میدان وردک صوبے کے پولیس چیف کے ترجمان حکمت درانی نے کہا کہ ضلع سید آباد میں طالبان کے حملے میں 9 فوجی اہلکار اور 3 زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب شمال مشرقی صوبہ تخار کے گورنر کے ترجمان جواد ہجری کا کہنا تھا کہ طالبان نے پولیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
افغان طالبان نے، جن کے قبضے میں ملک کا تقریباً نصف حصہ ہے، دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔