Nov ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • المسیرہ ٹی وی کی نشریات پر پابندی سعودی عرب کا ایک اور جرم

یمن کے المسیرہ ٹی وی کے ڈائریکٹر نے نائل سیٹ سے المسیرہ ٹی وی کی نشریات پر پابندی کو یمنی قوم کے خلاف وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے دشمنوں کے عزائم سے تعبیر کیا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن اور یمن کے المسیرہ ٹی وی کے ڈائریکٹر ابراہیم الدیلمی نے کہا ہے کہ نائل سیٹ سے المسیرہ ٹی وی کی نشریات پر پابندی کا مقصد، یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت اور یمنی عوام پر مسلط کردہ جنگ میں اس اتحاد کو ملنے والی شکست کی پردہ پوشی کرنا ہے تاکہ شکست کی کوئی حقیقت میڈیا میں نہ آسکے۔

انھوں نے یمن  میں جنگ بند اور قیام امن کے لئے کئے جانے والے سعودی اتحاد کے دعوے کو محض ایک جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ المسیرہ ٹی وی سے سعودی اتحاد کی حقیقت کا راز فاش کیا جانا ہی نائل سیٹ، سٹیلائٹ سے اس ٹی وی کی نشریات کو بند کیا گیا ہے۔

انھوں نے مختلف ٹی وی چینلوں اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ یمنی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی اتحاد کی ظالمانہ حقیقت بیان کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے دباؤ کے نتیجے میں نائل سیٹ سے المسیرہ ٹی وی کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔

ٹیگس