Dec ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • فلسطین مخالف امریکی قرارداد، حماس کی ایران سے مدد کی اپیل

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایران کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت اور مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ نے حماس کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل میں پیش کیے جانے والی امریکی قرار داد کی جانب اشارہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران سے اس کے مقابلے کی اپیل کی۔

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اس موقع پر فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کے لیے تہران کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے بعض ملکوں کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے امریکہ کو اس قسم کی گستاخی کی شہ ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے نہ صرف اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کردیا بلکہ فلسطینی عوام کے خلاف جنرل اسمبلی میں قرار داد کا مسودہ بھی پیش کر رہا ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ نے حماس کے سربراہ کو یقین دلایا کہ تہران دیگر اسلامی اور انصاف پسند ملکوں کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے خلاف امریکہ کی پیش کردہ قرارداد کو ناکام بنانے کی کوشش کرے گا۔

ٹیگس