Dec ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • خود مختار ملکوں کی استقامت دنیا کا نقشہ تبدیل کر سکتی ہے، بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں کی سازشوں اور منصوبوں کی ناکامی اور شام و شمالی کوریا جیسے آزاد و خود مختار ملکوں کی استقامت بین الاقوامی میدان میں تبدیلیاں لاسکتی ہے-

شام کے صدر بشار اسد نے منگل کو دمشق میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ رے یونگ ہو سے ملاقات میں کہا کہ شام میں داعش جیسے تکفیری دہشت گردوں کو بھیجنا اور مغربی ملکوں کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت ان ملکوں کو کمزور کرنا ہے جو آزاد و خود مختار اور مغربی منصوبوں  اور سازشوں کا مقابلہ کرتے ہیں-

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ شمالی کوریا، شام اور ان سبھی ملکوں کے دشمن جو تسلط پسندانہ اور پالیسیوں اور غیر ملکی مداخلتوں کو برداشت نہیں کرتے، مشترک ہیں-

شام کے صدر بشار اسد اور شمالی کوریا کے وزیر خارجہ یونگ ہو نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور باہمی تعاون کی تقویت کے طریقوں کا جائزہ لیا- گذشتہ چار برسوں میں شمالی کوریا کے وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ شام ہے۔

ٹیگس