Dec ۲۴, ۲۰۱۸ ۲۳:۲۱ Asia/Tehran
  • کابل میں دہشتگردی 10  ہلاک و زخمی

افغان وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور9 افراد زخمی ہوگئے، افغان حکام کے مطابق پہلے حملہ آوروں نے پبلک ورکس کے دفتر کے گیٹ پر کاردھماکے سے اڑادی جس کے بعد دہشت گرد عمارت میں داخل ہوئے اور آس پاس کی عمارتوں پر پوزیشن سنبھال لی تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے آپریشن شروع کردیا جس کے نتیجے میں اب تک 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے  دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق  دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل فائرنگ کی جارہی ہے جب کہ عمارتوں میں محصور افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ٹیگس