Dec ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر تاکید

عراق کے الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

سومریہ نیوز کے مطابق انھوں نے جمعے کے روز صوبے صلاح الدین میں عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں بیرونی فوجیوں یہاں تک کہ ان کے فوجی اڈوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
ہادی العامری نے امریکہ کے سلسلے میں تمام اسلامی مزاحمتی گروہوں کے مواقف کی قدردانی کرتے ہوئے دہشت گردی اور داعش گروہ کے مقابلے میں ایران کے کردار کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے عراق کا غیر اعلانیہ دورہ کرتے ہوئے اس ملک کے صوبے الانبار میں عین الاسد فوجی اڈے میں امریکی فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔
حکومت عراق سے ہم آہنگی کے بغیر انجام پانے والے اس دورے کی، عراق کے مختلف گروہوں اور شخصیات نے شدید مذمت کی ہے اور اسے اپنے ملک کے قومی اقتدار اعلی کے منافی قرار دیا ہے۔

ٹیگس