Jan ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • الحدیدہ سے اقوام متحدہ کے مبصرین کے انخلا پر انصارللہ کی تنقید

یمن کے قومی مذاکرات کار وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسٹاک ہوم امن سمجھوتے کے عمل سے باہر ہو گئی ہے اور وہ کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

محمد عبدالسلام نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یمن کے بارے میں اسٹاک ہوم امن سمجھوتے پر عمل درآمد میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سمجھوتے کے عمل سے اقوام متحدہ کے مبصرین کے وفد کے سربراہ پیٹریک کامائرٹ کے نکلنے سے مربوط ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ مشن، کامائرٹ کی توانائی سے باہر ہے۔ انھوں نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں۔

واضح رہے کہ مغربی یمن کے شہر الحدیدہ میں جنگ بندی کا نفاذ، اسٹاک ہوم میں ہونے والے اتفاق رائے کا اہم ترین حصہ ہے لیکن سعودی اتحاد نے معاہدے پر عملدآمد کے ابتدا ہی سے اس کی خلاف ورزی شروع کر دی تھی اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس