امریکا پر ترک حکومت کی تنقید
ترکی کے وزیر دفاع نے انقرہ میں ایک امریکی سینیٹر سے ملاقات میں دہشت گرد گروہوں کے لئے امریکی حمایت پر تنقید کی ہے۔
ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے امریکی سینیٹ کے سینیئر رکن لنڈسے گراہم سے ملاقات میں کرد ملیشیا وائی پی جی کے لئے امریکا کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائی پی جی اور پی کے کے، دہشت گرد گروہ ہیں-
ترک وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا نے منبج سے نکلنے کے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا- امریکی سینیٹر اور ترک وزیر دفاع نے انقرہ میں ہونے والی اپنی ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورت حال کا بھی جائزہ لیا-
واضح رہے کہ ترک حکومت کرد ملیشیاؤں وائی پی جی، پی وائی ڈی اور پی کے کے، کو دہشت گرد کہتی ہے-
ترک حکومت کا کہنا ہے کہ ان گروہوں کا بنیادی مقصد شام کی تقسیم اور امریکا کی حمایت سے شام کے اندر مشرقی فرات کے علاقے میں ایک الگ حکومت تشکیل دینا ہے-