Feb ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • رقہ میں مظاہرے، امریکی اور فرانسیسی فوج کے انخلا کا مطالبہ

شام کے صوبے رقہ کے عوام نے اس صوبے سے امریکی اور فرانسیسی فوج کے انخلا اور بیرونی مداخلت کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شام کی سرکاری خـبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں پچھلے کئی روز سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ غیر ملکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جمعے کے روز ہونے والے مظاہروں میں شریک شامی شہریوں نے امریکہ اور دوسرے ملکوں کی فوجیوں کے خلاف مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام کی سرزمین پر امریکی اور فرانسیسی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے اور یہ سلسلہ فوری طور ختم ہونا چاہیے۔رقہ کے عوام کا کہنا تھا کہ وہ غیرملکی اور غاصب فوجیوں کے انخلا تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔امریکہ اور فرانس نے نام نہاد داعش مخالف اتحاد کی آڑ میں اپنے سیکڑوں فوجیوں کو غیر قانونی طور پر شام میں تعینات کر رکھا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی عراق اور شام میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے سب سے بڑے حامی شمار ہوتے ہیں۔

ٹیگس