Feb ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب حج کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، قطری عہدیدار

قطر کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب حج کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

 قطر کی قومی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ علی بن صمیخ المری نے یورپی یونین کے مذہبی آزادی سے متعلق کمیٹی کے سربراہ جان فیگل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی پالیسیاں مذہبی رسومات کو سیاسی رنگ دینے پر استوار ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ قطر کے عوام پچھلے تین برس سے سعودی عرب کی اسی پالیسی کی وجہ سے حج کی سعادت سے محروم ہیں۔
علی بن صمیخ المری نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کونسل اور مذہبی آزادیوں میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے بیانات بھی سعودی حکام کے رویے کو تبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔  انہوں نے سعودی حکام کی جانب سے عالمی انتباہات کو خاطر میں نہ لانے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔
 قطر کی قومی انسانی حقوق کمیٹی نے گزشتہ سال جون میں اقوام متحدہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں اس نے حج کے لیے قطر کے شہریوں پر عائد کی جانے والی پابندیاں ختم کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس