Mar ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کا حملہ

شامی فوج نے مغربی صوبے حماہ کے نواح میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس آپریشن کے دوران شمالی حماہ کے نواحی علاقے حویزہ میں جبہت النصرہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ایک خودکش بمبار نے ادلب شہر کے ایک رستوران میں داخل ہو کر فائرنگ اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں متعدد شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
شام کے صوبے حماہ اور ادلب کے بعض علاقوں میں کچھ دہشت گرد گروہ اب بھی موجود ہیں جہاں سے وہ شامی فوج کے ٹھکانوں اور شہری علاقوں پر راکٹ حملے کرتے ہیں۔

ٹیگس