Mar ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • دوحہ مذاکرات: معاہدے یا مسودے سے دور

دوحہ مذاکرات بہت گمبھیر اور نازک مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہےکہ دوحہ مذاکرات میں ابھی تک کسی معاہدے یا مسودے پراتفاق نہیں ہوا ہےاور مذاکرات میں جن مسائل پر بات ہورہی ہے وہ بہت گمبھیر اور نازک ہیں، ان مسائل پر بات کرنے میں بہت احتیاط درکار ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ دوحہ مذاکرات میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا اور افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی، ان دو نکات پر بات ہورہی ہے اور ابھی تک کسی معاہدے یا مسودے پر سمجھوتا نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے امن مذاکرات کے بعد جس میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اور طالبان کا کچھ علاقوں میں اپنی حکومت کے قیام سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اوراس طرح امریکہ کو افغانستان سے فرار ہونے کے لئے پتلی گلی سے راستہ مل جائے گا۔

ٹیگس