اسرائیل کو فلسطینی تنظیموں کا سخت انتباہ
Mar ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
جہاد اسلامی فلسطین نے غزہ پر ممکنہ جارحیت کے حوالے سے اسرائیل کو سخت متنبہ کیا ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد نخالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کی صورت میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیمیں پوری طاقت کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کا جواب دیں گی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو، تل ابیب پر فلسطینیوں کے میزائل حملے کے بعد، اپنا دورہ امریکہ مکمل کیے بغیر مقبوضہ فلسطین واپسی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق پیر کی صبح فلسطینی مجاہدین کے غزہ کے علاقے سے شمالی تل ابیب پر کیے جانے والے میزائل حملے میں سات صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔