یمنی فوج کے حملے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک و زخمی
Mar ۲۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جیزان کے علاقے میں سعودی فوجیوں پر گھات لگا کے حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں کم سے کم دو سعودی فوجی ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔
یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی علاقے علب کے قریب سعودی فوجی اہداف پر گولہ باری بھی کی۔
ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی عرب کی سرحد کے قریب یمنی فوج کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں چھے برطانوی کمانڈوز زخمی ہوئے ہیں۔
مغربی ذرائع نے اس جھڑپ کی خبر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ یمن میں امریکہ اور برطانیہ خفیہ طور پر ملوث ہیں۔