بحرین، سیاسی قیدیوں پر فوجیوں کے حملے
بحرین کی شاہی حکومت کے فوجیوں نے دارالحکومت منامہ کے قریب واقع الجو جیل میں بند سیاسی قیدیوں پر حملے کیے ہیں۔
صوت المنامہ ویب سائٹ کے مطابق، شاہی حکومت کے فوجیوں نے الجو جیل میں بند سیاسی قیدیوں کو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے مطالبے پر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
انسانی حقوق اور سوشل میڈیا پر سرگرم بحرینی شہریوں نے الجو جیل میں بند سیاسی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بحرین کی شاہی حکومت نے جسے سعودی فوج کی حمایت حاصل ہے ملک کے گیارہ ہزار شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔ آل خلیفہ خاندان کی حکومت نے بہت سے قیدیوں کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے۔
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی حکومت کے خاتمے اور مکمل جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔