داعش اور ٹویوٹا کی گاڑیوں کا راز + ویڈیو
دنیا کے سب سے خطرناک اور دولت مند دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھ جاپانی کمپنی ٹویوٹا کے ہزاروں پک اپ ٹرک کیسے لگ گئے ؟
یہی سوال کار بنانے والی دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمپنی سے کیا گیا تو اس نے اپنی ایک رپوٹ میں اس کا انکشاف کیا تھا -
ٹویوٹا کی رپوٹ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن نے اس سے 60 ہزار پک اپ ٹرک خریدے تھے جنہیں بعد میں شام اور عراق میں تشدد میں ملوث داعش کے دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ۔
2014 کے بعد داعش نے عراق اور شام میں خون کی ایسی ہولی کھیلی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔
2014 اور 2015 میں اس گروہ کے دہشت گرد ہاتھوں میں سیاہ پرچم لئے ایک ساتھ سیکڑوں ٹرکوں پر نظر آتے تھے، ان ٹرکوں پر بھاری مشین گن جیسے تباہ کن اور پیشرفتہ ہتھیار بھی ہوتے تھے۔
ٹویوٹا کمپنی کی کسٹمرز لسٹ کے مطابق سعودی نے اس سے 22500، قطر نے 32000، متحدہ عرب امارات نے 11650 اور اردن کی فوج نے 4500 ٹرکوں کی خریداری کی تھی ۔ حتی اردن کی فوج نے کمپنی کو اس کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب کے کئی بینکوں سے لون بھی لیا تھا۔
ٹویوٹا سے خریدے گئے ان ٹرکوں میں سے ایک بڑی تعداد داعش کے حوالے کر دی گئی تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کو ٹویوٹا کے 60 ہزار ٹرک موصول ہوئے تھے۔