افغان فورسز کی کارروائی، 14 طالبان ہلاک
May ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
افغانستان کے مختلف صوبوں میں افغان فورسز کی کارروائیوں کے دوران 14 طالبان جنگجو مارے گئے، صوبے پکتیا میں حقانی نیٹ ورک کا سینئر کمانڈر مارا گیا۔
افغان فوج کے مطابق افغانستان کی خصوصی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں کاروائیاں کیں، صوبہ وردک میں4، اروزگان میں 9 اور صوبے غزنی میں ایک طالبان شدت پسند مارا گیا، افغان فورسز نے کاروائیوں کے دوران ایک فوجی کو بھی آزاد کرایا۔
دوسری جانب صوبے پکتیا میں افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کی جس میں حقانی نیٹ ورک کا سینئرکمانڈر ہلاک ہوا۔