مصر: ہزاروں سال پرانا مقبرہ دریافت
May ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
اہرام مصر کے قریب ہزاروں سال پرانا ایک مقبرہ دریافت ہوا ہے جس میں ہزاروں سال پرانا مجسمہ بھی پایا گیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آثار قدیمہ کے ماہرین نےمصر کے شہر قاہرہ کے قریب گیزا پلیٹیو(Giza plateau ) کے جنوب مشرق میں ایک قدیم قبرستان دریافت کیا ہے جہاں رنگیلی لکڑیوں سے بنے تابوت اور ایک چونے کے پتھر سے بنا مجسمہ پایا گیا ہے۔
مصر کے قدیم اُمور کے وزیر ڈاکٹر خالد الاینانی کے مطابق یہ مقبرہ ان دو لوگوں کا تھا جنہیں7 عظیم القابات سے نوازا گیا تھا جس میں ’پادری، جج ، پاک کرنے والا اورنوی یعنی عظیم ریاست کے سربراہ ‘ جیسے نام درج ہیں۔اس کے علاوہ مقبروں کی دیواروں پر مختلف زبانوں میں عبارتیں بھی درج ہیں اور جانوروں اور انسانوں کی مختلف شکلیں بھی بنائی گئی ہیں۔