اب شیعہ کو کافر نہیں سمجھتے : سعودی مفتی اعظم
May ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
مسجد الحرام کے سابق امام جماعت اور وہابیوں کے مشہور مفتی شیخ عادل بن سالم الکلبانی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ شیعہ لوگوں کے کافر ہونے پر مبنی ان کا سابق نظریہ بدل گیا ہے۔
بلیٹن نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مسجد الحرام کے سابق امام اور معروف وہابی اور تکفیری مفتی عادل بن سالم الکلبانی نے شیعوں کے کافر ہونے پر مبنی اپنے فتوی کے دس سال بعد، سعودی عرب کے ایم بی سی ٹیلیویژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب میں شیعوں کو کافر نہیں سمجھتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بھی لا الہ اللہ اللہ کہتا ہے اس کو کافر نہیں سمجھتا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص جو لا الہ اللہ کہتا ہے، ہماری قربانی کے گوشت کو کھاتا ہے اور ہمارے قبلے کی جانب رخ کرکے نماز پڑھتا ہے، وہ مسلمان ہے۔