May ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • سعودی حکومت علاقے میں سامراجی منصوبوں پرعمل پیرا

لبنان کی استقامتی علما یونین کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ سعودی حکومت علاقے میں امریکہ اور برطانیہ کے تمام سامراجی منصوبوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

لبنان کے استقامتی علما یونین کے سیکریٹری جنرل شیخ ماہر حمود نے مرآت الجزیرہ ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، مختلف طریقوں سے اپنی پالیسیوں پر عمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت، علاقے میں امریکی پالیسیوں کو مضبوط بنانے کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے بھی آمادہ ہے اور اس نے کبھی کسی قومی یا اسلامی مسئلے کو امریکہ و برطانیہ پر فوقیت نہیں دی ہے۔

انھوں نے حال ہی میں سعودی عرب میں سینتیس بے گناہوں کے سر قلم کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کے منصوبوں کے دائرے میں سعودی عرب کی آل سعود حکومت، اپنے ہر قسم کے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس