الفجیرہ بندرگاہ: سعودی عرب کے2 بحری جہاز حادثے کا شکار
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ الفجیرہ بندرگاہ پر چار بحری جہاز حادثے کا شکار ہوئے۔
سعودی عرب نے کہا کہ الفجیرہ بندرگاہ میں حادثے کا شکار ہونے والے 4 بحری جہازوں میں سے 2 بحری جہاز سعودی عرب کے ہیں جنہیں نقصان پہنچا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بحری جہازوں کی حفاظت اور سمندری ٹریفک کی سیکورٹی پر اس واقعے کے منفی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے دشمنوں کی جانب سے علاقے کی سلامتی اور استحکام کو درہم و برہم کرنے کی سازشوں پر خبردار کیا اور بیرونی عوامل کی سازشوں پرعلاقائی ممالک کی ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا.
واضح رہے کہ کل بروز اتوار متحدہ عرب امارات کے مشرقی بندرگاہ "الفجیرہ" میں خوفناک دھماکے کی پہلے تو متحدہ عرب امارات کے حکام نے تردید کی مگر اس کے بعد اس ملک کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چار بحری جہاز اس ملک کے علاقائی پانیوں کے قریب حادثے کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد سعودی عرب نے کہا کہ اس حادثے میں سعودی عرب کے 2 بحری جہازوں کو نقصان پہنچا۔
الفجیرہ بندرگاہ بحیرہ عمان کے کنارے پرواقع ہے جو اماراتی تیل کی برآمدات کے لئے ایک اہم بندرگاہ ہے جس سے روزانہ ایک ملین و 800 ہزار بیرل تیل برآمد کیا جاتا ہے