May ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
  • یوم نکبت کے موقع پر صیہونی جارحیت 60 فلسطینی زخمی

فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے اکہتر ویں سال کے موقع پر کل رات صیہونیوں نے غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے خلاف وحشیانہ اقدامات انجام دیئے جس کے نتیجے میں 60 نہتے فلسطینی زخمی ہوئے۔

پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں مظلوم فلسطینیون پرجارح صیہونیوں کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں 60 فلسطینی زخمی ہوگئے- غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کے گولے بھی داغے۔

ہر سال ہزاروں فلسطینی یوم نکبت کے موقع پر مظاہرہ کرتے ہیں اور کل بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں من جملہ رام اللہ میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے اکہترویں سال میں رونما ہونے والے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل اور اس کے مغربی حامیوں کے جرائم کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی مشکلات اور پریشانیاں نہ صرف ختم نہیں ہورہی ہیں بلکہ انھیں ہربار نئی نئی مزید بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- نکبت کا لفظ فلسطینیوں اور رائے عامہ کو دو نہایت برے واقعات کی یاد دلاتا ہے- پہلا واقعہ انیس سو اڑتالیس میں اسرائیلی حکومت کا ناجائز قیام اور دوسرا واقعہ آٹھ لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال دیا جانا ہے۔

ٹیگس